عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے الزام
لگایا کہ وہ مرکز کی سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرکے عام آدمی پارٹی کو
جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ان کی پارٹی کے رہنما جرنیل
سنگھ کے خلا ف ایک عدالت کی طرف سے
الزامات کو مسترد کردئے جانے پر ٹوئٹ
کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو عام آدمی پارتی کے ممبران اسمبلی کو جھوٹے
معاملات میں پھنسانے کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسٹر مودی کے بہت بڑا دھچکا ہے جو عام آدمی پارتی
کے ممبران اسمبلی اور وزیروں کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کررہے
ہیں۔